پاکستان میں نئے سال کی پہلی غیر ملکی سرمایہ کاری کی خوشخبری سامنے آ گئی ہے۔ تیل و گیس اور کیپٹل مارکیٹ سے مثبت خبروں کے بعد اب بینکنگ شعبے سے بھی بڑی خوشخبری موصول ہوئی ہے۔
عالمی ڈیجیٹل آپریٹر ویون گروپ نے پاکستان میں 2 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ ویون گروپ یہ سرمایہ کاری موبی لنک بینک میں کرے گا۔
موبی لنک بینک کے چیئرمین عامر ابراہیم نے غیر ملکی سرمایہ کاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس سرمایہ کاری سے بینک کے ڈیجیٹل بینکنگ آپریشنز کو مزید وسعت دی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ نئے سرمائے کے ذریعے ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کو بہتر بنایا جائے گا، جس سے مالی شمولیت میں اضافہ اور صارفین کو جدید بینکنگ سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔



















