شورکوٹ کے علاقے حویلی بہادر شاہ میں گھر سے 3 لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ دوسری جانب کوئٹہ میں ایس ایچ او کی مبینہ فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہو گئی ہے ۔
پولیس کا کہناہے کہ ماں بیٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ، شوہرکی موت زہریلی اشیاء کھانےسے ہوئی، قتل اورخودکشی سمیت تمام پہلوؤں پرغورکررہی ہے، فرانزک ماہرین کی ٹیمیں بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ہیں ۔
دوسری جانب تھانہ نوشکی کے ایس ایچ او کی مبینہ فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہو گئی ہے ، لواحقین نے لاش کے ہمراہ پریس کلب کوئٹہ کے باہر احتجاج کیا اور ایس ایچ او اسد مینگل کو برطرف کرتے ہوئے انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ۔
لواحقین کا قف ہے کہ یہ واقع آج صبح نوشکی میں پیش آیا، پولیس نے چھاپے کے دوران فائرنگ کی ، خاتون فائرنگ کی آواز سن کر گھر سے باہر نکلی جبکہ چھاپہ کسی اور کے گھر میں مارا گیا تھا ، ہمارے گھر کی خاتون کو ایس ایچ او نے بغیر کسی وجہ کے گولی مار کر قتل کر دیا ۔