وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے مہنگائی 0.67 فیصد کمی سے 2.41 فیصد پرآگئی ، 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 13 کے نرخوں میں کمی آئی ۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے گزشتہ ہفتے پیاز 11.84 فیصد اور آلو 10.21 تک سستے ہوئے ۔ انڈوں کی قیمت میں 6.25 فیصد، چینی 2.88 فیصد اور چنے کی قیمت میں 2.32 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
دال مسور، گڑ، دال ماش، ڈیزل، پیٹرول، ایل پی جی بھی سستی ہوئی، دوسری طرف زندہ برائلر مرغی 2.37 فیصد اور گندم آٹا 2 فیصد تک مہنگا ہوا۔ ٹماٹر، کیلے، لہسن، چاول، گھی، لکڑی بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔



















