ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 12.30ارب ڈالر ہوگئے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 17 نومبر 2023 کوا سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.18ارب ڈالر ہے۔
اسی طرح کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.12ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 217ملین ڈالر کی کمی ہوئی۔