نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
نیویارک میں منعقد تقریب میں ظہران ممدانی نےقرآن شریف پر ہاتھ رکھ کرحلف لیا،ظہران ممدانی نیویارک کے 111ویں اورپہلےمسلمان میئرہیں،سینیٹر برنی سینڈرزظہران ممدانی سےعہدےکاحلف لیا۔
موجودہ میئر ایرک ایڈمز تقریب میں شریک ہوئے،متعدد اراکین کانگرس اوردیگر اہم شخصیات بھی تقریب کا حصہ تھیں۔
یاد رہے کہ 34 سالہ ڈیموکریٹک سوشلسٹ امیدوار ظہران ممدانی نے میئر کے انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کی تھی۔
ظہران ممدانی نے 49 اعشاریہ 6 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ ان کے حریف سابق گورنر اینڈریو کومو کو 41 اعشاریہ 6 فیصد ووٹ ملے۔





















