بالی ووڈ کے پرفیکشنسٹ خان مبئی میں اپنی سابقہ بیوی کو زیورات کی شاپنگ کرواتے ہوئے پکڑے گئے۔
سابقہ بیویوں سے دوستانہ تعلقات آج کے جدید معاشرے میں کوئی انوکھی بات نہیں سمجھی جاتی لیکن سابقہ بیوی کو گہنوں کی شاپنگ کروانا غیرمعمولی بات ضرور ہے۔
حال ہی میں عامر خان ممبئی کی ایک بڑی زیورات کی دکان سے مسکراتے ہوئے باہر نکلے تو سابقہ بیوی رینا دتا بھی ا ن کے ہمراہ تھیں۔ دونوں خوشگوار موڈ میں شاپنگ کر کے دکان سے باہر نکل رہے تھے کہ کیمرے کی آنکھ نے انہیں دیکھ لیا اور رک کر تصویر کھنچوانے کی فرمائش کی گئی جسے عامر خان اور رینا دتا نے خوش دلی سے مان لیا۔
View this post on Instagram
عامر خان اور رینا دتا نے 1986 میں پُرزور محبت کے بعد شادی کی لیکن 2002 میں عامر خان نے طلاق کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا اور علیحدہ ہوگئے۔ ان کے دو بچے جنید خان اور ایرا خان ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ عامر خان اور رینا دتا میں طلا ق کی وجہ کرن تھیں جن سے فلم لگان" کے دوران عامر کی قربتیں بڑھنے لگیں" جو رینا اور عامر میں طلاق کی وجہ بنی۔
رینا سے طلاق کے بعدعامر نے کرن سے شادی کر لی ان سے ان کا ایک بیٹا آزاد خان بھی ہے۔ کچھ ہی عرصہ قبل عامر اورکرن میں بھی طلا ق ہوگئی ہے۔
آج کل عامر خان تنہا زندگی گزار رہے تھے۔ کرن سے طلا ق کے بعد اب تک میڈیا میں ان کا کوئی نیامعاشقہ تو سامنے نہیں آیاتھا البتہ مختلف بالی ووڈ کی فلمی تقریبات میں عامر اور کرن اکثر ایک ساتھ دیکھے جاتے ہیں، کرن اکثر عامر کے فلمی پراجیکٹس کا بھی حصہ ہوتی ہیں اس وجہ سے بھی طلاق کے باوجود ان میں رابطہ اور قربت کوئی غیرمعمولی بات نہیں لگتی۔