شاہین شاہ آفریدی بگ بیش لیگ چھوڑ کر آج رات وطن واپس روانہ ہوں گے۔
شاہین شاہ آفریدی نےبگ بیش لیگ کی فرنچائزبرسبین ہیٹ مینجمنٹ کو آگاہ کردیا،شاہین ورلڈ کپ کی وجہ سےاختیاط کررہےہیں،انھیں بگ بیش لیگ کےدوران گھٹنے میں انجری ہوگئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ورلڈ کپ کو مد نظر رکھ کرشاہین شاہ آفریدی انجری پرسمجھوتہ نہیں کرنا چاہتے ، وہ وطن واپس پہنچ کر ہائی پرفارمنس سنٹر میں ری ہیب شروع کرینگے۔
واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی ابھی تک چار میچز برسبین ہیٹ کی جانب سے کھیل چکے ہیں۔





















