القسام بریگیڈن کے ترجمان ابو عبیدہ شہید ہوگئے،حماس نے باضابطہ طور پر اعلان کردیا،پہلی بار ان کی کھلے چہرے کے ساتھ تصویر جاری کردی۔
القسام بریگیڈ کے نئے ترجمان عزالدین نے پریس کانفرنس میں خان یونس بریگیڈ کےکمانڈر محمد سنوار،رفح بریگیڈ کے کمانڈر محمد شبانہ ملٹری مینوفیکچرنگ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ رائد سعد کی شہادت کی بھی تصدیق کی۔
ترجمان القسام بریگیڈ نےاسرائیل کےسامنے ہتھیارنہ ڈالنےکا اعلان کیا,ابوعبیدہ رواں سال اگست میں اسرائیلی بمباری میں زخمی ہوئے تھے,اسرائیل نے ابو عبیدہ کو رواں برس ستمبر میں شہید کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
دوسری جانب شدید سردی کے باعث غزہ میں ہائپوتھرمیا کے وار جاری ہیں، دو ماہ کے بچے سمیت مزید تین افراد ٹھنڈ سے جاں بحق ہوگئے۔ ایک فلسطینی اسرائیلی بمباری میں شہید ہوا۔





















