کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں کھلے مین ہول میں گرنے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کی حدود میں پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، جبکہ جاں بحق بچے کا والد مزدوری کرتا ہے۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی کورنگی جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔
اہلِ خانہ کے مطابق بچہ گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ کھلے گٹر میں گر گیا۔ بچے کے چچا نے فوری طور پر اسے مین ہول سے باہر نکال لیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔
پولیس اور متعلقہ ادارے واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے، جبکہ قانونی کارروائی اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔






















