وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے باجوڑ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پرسیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے جبکہ ملک کی خاطرجان قربان کرنےوالے بہادر سپوت میجرعدیل شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ پانچ خوارج جہنم واصل ہوئے۔ شدید جھڑپ میں پاک فوج کے بہادر آفیسر میجرعدیل زمان جام شہادت نوش کرگئے۔ عبدالعلیم خان نے ملک کی خاطرجان قربان کرنے والے میجرعدیل کوخراج عقیدت پیش کیا ۔ کہا
ہم شہید کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالی میجر عدیل زمان کے درجات بلند کرے اور سوگواران کو صبر جمیل دے۔ سکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کے سامنے سیسہ پلائی دیوارکی مانند کھڑی ہیں۔






















