امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا اب اصل اقوام متحدہ بن چکا ہے، 11 مہینوں میں 8 جنگوں کو ختم کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا خوشی ہے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ رک گئی ۔ امید ہے معاہدے کے بعد دونوں ملک امن سے رہیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے رہنماؤں کو مبارکباد دیتا ہوں انہوں نے امن کیلئے تیز اور منصفانہ فیصلہ کیا، امریکا کو جنگ بندی میں مدد کرنے پر فخر ہے۔ صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 11 مہینوں میں آٹھ جنگیں روکوائیں، امریکا ہی اب اصل اقوام متحدہ بن چکا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی تنازعات کے حل میں کسی نے مدد نہیں کی ۔۔روس یوکرین جنگ رکوانے میں بھی کوئی کردار ادا نہیں کررہا، اقوام متحدہ کو عالمی امن کے لیے سرگرم ہونا چاہیے۔






















