نارووال میں مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب میں وفاقی وزیر احسن اقبال اور رانا منان نے خصوصی شرکت کیں۔
تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے دن رات کام کیا، سیلاب کےدوران کام کرنے والے تمام اداروں کو سلام پیش کرتے ہیں، حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کررہی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ نارووال کے شہریوں نے حالیہ دنوں میں بدترین سیلاب کا سامنا کیا، حکومت نے اس آفت میں لوگوں کی امداد کی ہر ممکن کوشش کی، سیالاب کے دوران تین ہزار ایکڑ پر کنولا بیچ مفت تقسیم کیا گیا، ن لیگ کی حکومت نے گزشتہ حکومت میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔
احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ نے کےدور میں دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوا، ایک نااہل شخص کو لا کر ملکی ترقی کا سفر روکا گیا۔ بانی پی ٹی آئی نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا، ملکی مفاد میں عدم اعتماد کے ذریعے نااہل شخص کی حکومت ختم کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سب سے بڑا چور اور ڈاکو ثابت ہوگیا اور جیل میں سزا کاٹ رہا ہے، قوم ملکی اداروں کے خلاف بات کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، مسلح افواج کی بہادری کی وجہ سے پاکستان کا جہنڈا دنیا میں بلند ہو رہا ہے، امریکہ کا صدر پاکستان کے وزیر اعظم اور سپہ سالار کی تعریف کر رہا ہے۔
اس موقع پر لیگی رہنما رانا منان نے کہا کہ ہر ادارہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے کام کر رہا ہے، پاکستان کو دنیا میں سرمایہ کاری کا مرکز بنائیں گے۔ نوجوانوں کو تعلیم اور ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے لے کر جائیں گے۔






















