بھارتی شہریوں کا اپنے ہی ملک پر اعتماد کمزور ہوگیا۔ ایچ ون بی ویزا انٹرویو اور اپائنٹمنٹس کے بحران نے ہنرمند طبقے کو بیرون ملک کا رخ کرنے پر مجبور کردیا۔
بھارتی وزارتِ خارجہ کے مطابق ایچ ون بی ویزا انٹرویوز اور اپائنٹمنٹس میں شدید تاخیر جاری ہے، جس کے باعث بڑی تعداد میں بھارتی شہری طویل عرصے سے بھارت میں پھنسے ہوئے ہیں۔
ترجمان رندھیر جیسوال نے اعتراف کیا کہ اپائنٹمنٹس کے بحران نے متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے، جبکہ امریکی حکام کی طرف سے سخت اسکریننگ، سوشل میڈیا پروفائل پبلک کرنے کی شرط، بھاری فیس اور نئے معیار نے مشکلات میں مزید اضافہ کیا ہے۔
ماہرین کے مطابق بھارتی ہنرمند طبقہ مستقبل کے بہتر مواقع کے لیے بیرونِ ملک کو ترجیح دے رہا ہے اور بھارت میں معاشی و سماجی اعتماد کے بحران کے باعث بیرون ملک مقیم بھارتی اپنے ملک کو اپنا گھر نہیں سمجھتے۔





















