تائیوان کے ساحلی علاقے میں 7 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے،جس کے بعد عمارتیں لرز گئیں۔
زلزلے کا مرکز شمال میں 24 کلومیٹر دور اور زیر زمین گہرائی 60 کلومیٹرریکارڈ کی گئی،زلزلے سے تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی۔
لان کاؤنٹی میں حکام نےآفٹرشاکس کےخدشے کےپیش نظر الرٹ جاری کردیا،تائی پے میں عمارتیں جھولتی رہیں،فانوس ہلتے دکھائی دیے اور لوگوں نے فرش کے نیچےگونج محسوس کی، جبکہ چند لمحوں تک یہ خدشہ رہا کہ لرزش مزید بڑھ سکتی ہے۔





















