ایشیز سیریز کا باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ انگلینڈ نے دو دن میں 4 وکٹوں سے جیت لیا۔
میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں کھیلےگئےایشیزسیریز کےچوتھے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے 175 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا،یوں انگلینڈ 15سال بعد آسٹریلوی سرزمین پرٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب ہوا،یہ انگلینڈ کی حالیہ ایشزسیریز میں پہلی کامیابی ہے۔
بولرز فرینڈلی پچ پر5دن کا ٹیسٹ 2 دن میں ختم ہوگیا،جیکب بیتھل40،زیک کرالی37اوربین ڈکٹ نے 34 رنز بنائے،آسٹریلیا کی ٹیم دوسری اننگز میں132رنزپرڈھیر ہوگئی،آسٹریلیا کے8 کھلاڑی ڈبل فیگرمیں بھی نہ جاسکے،ٹریوس ہیڈ 46 ، اسٹیو اسمتھ24اورکیمرون گرین نے19رنز اسکور کئے،انگلش بولربرائیڈن کرس نے4اور بین اسٹوکس نے3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
آسٹریلیا پہلی اننگزمیں 152 اور انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگزمیں110رنز پر آؤٹ ہوئی تھی،میلبرن ٹیسٹ کے پہلے روز20وکٹیں گریں تھیں،واضح رہے کہ 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو تین ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔





















