تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں جنگ بندی پراتفاق کرلیا گیا،جنگ بندی 3 روز سے جاری مذاکرات کے بعد ہوئی ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق تھائی لینڈ اورکمبوڈیا موجودہ پوزیشنز پر فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا،جنگ بندی کے معاہدے پردونوں ملکوں کے وزرئے دفاع نےدستخط کیے،فوجیوں کی نقل و حرکت منجمد اورسرحدی علاقوں کے شہریوں کو گھر واپسی کی اجازت پر بھی اتفاق ہوا ہے۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تھائی لینڈ کمبوڈ یا تخریب کاری، سائبر کرائم کامقابلہ کرنے میں تعاون پر رضا مند ہو گئے ہیں،20 دن سے جاری جنگ میں اب تک 101 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں دو ماہ پہلے ہی دونوں ملکوں کے درمیان امن معاہدہ طے پایا تھا جو زیادہ دیر قائم نہ رہ سکا۔





















