ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق اختیارات کے ناجائز استعمال کا مجرم قرار دیدیا گیا۔ ساڑھے 4 ارب ڈالر کرپشن اسکینڈل کے کیس میں عدالت نے مختصر فیصلہ سنا دیا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق مجرم نے اپنی طاقتور حیثیت اور وسیع اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ سزا کا تعین تفصیلی فیصلے میں ہوگا۔
قانونی ماہرین کے مطابق نجیب رزاق کو 15 سے 20 برس قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ سابق ملائشین وزیراعظم پر کرپشن کے چار اور منی لانڈرنگ کے 21 مقدمات درج ہیں۔ نجیب رزاق اگست 2022 سے جیل میں قید ہیں۔





















