برطانیہ میں پی ٹی آئی اور بیرونی آقاؤں کے گٹھ جوڑ اور ریاست مخالف پروپیگنڈے پر پاکستان نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے مذموم سیاسی مقاصد کیلئے تمام حدود کو پھلانگ دیا، پاکستان مخالف ایجنڈے کیلئے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے جو بین الاقوامی قوانین پر عملداری کے لیے کڑا امتحان ہے۔
پی ٹی آئی برطانیہ کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے انتہائی اشتعال انگیزویڈیو جاری کی گئی، ویڈیو میں مظاہرین کی برطانوی سرزمین پرقومی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی، بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ پی ٹی آئی کے بھگوڑے یوٹیوبرز، شرپسند عناصر برطانوی سرزمین استعمال کررہے ہیں، پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹرولز نے اشتعال انگیز ویڈیو کو آگے پھیلایا۔
برطانوی سرزمین پر اشتعال انگیزی سے پی ٹی آئی کی منافقانہ پالیسی بے نقاب ہوگئی، ایک طرف مذاکرات کا دعویٰ تو دوسری جانب پی ٹی آئی ریاست مخالف ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔
خیال رہے کہ سلامتی کونسل قرارداد میں ممبرممالک پراشتعال انگیزی کو روکنے کی ذمہ داری عائد کی گئی، برطانوی انسداد دہشگردی ایکٹ بھی اشتعال انگیزی کی حوصلہ افزائی سنگین جرم قرار دیتا ہے۔ برطانوی سرزمین پر ایسی انتہا پسندانہ ، پرتشدد اور اشتعال انگیز تقاریر قابل مذمت ہے۔
مصدقہ ذرائع کے مطابق پاکستان نے برطانوی سرزمین کے غلط استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ یہ واقعہ بین الاقوامی قوانین، ذمہ دار ریاستی طرز عمل کیلئے برطانیہ کے عزم کا امتحان ہے۔ یہ واقعہ بین الاقوامی قوانین، ذمہ دار ریاستی طرز عمل کیلئے برطانیہ کے عزم کا امتحان ہے۔






















