وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل نے راولپنڈی میں کارروائی کے دوران ماڈلنگ کی آڑ میں جنسی ہراسانی میں ملوث ملزم کو اڈیالہ روڈ سے گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم دانیال مختار ویب سائٹس پر ملازمت کے جعلی اشتہارات لگاتا، جن میں خود کو ماڈلنگ ایجنسی کا مالک ظاہر کرتا تھا، ملزم نے متعدد خواتین سے قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز کا مطالبہ کیا۔
حکام کے مطابق ماڈلنگ کے آر میں خواتین سے لیے گئے قابل اعتراض تصاویر پر خواتین کو بلیک میل کرتا رہا۔ ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا۔