روس میں فوجی افسر کی گاڑی کے نیچے بم نصب کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
روسی فیڈرل سیکیورٹی سروس کے اہلکاروں نے 18 برس کی لڑکی کو دھماکا خیز مواد نصب کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ روسی میڈیا کے مطابق ملزم لڑکی یوکرینی ہینڈلرز کے ساتھ رابطے میں تھی۔
یاد رہے کہ چند دن پہلے ہی ایک روسی جنرل کار بم دھماکے میں ہلاک ہوگیا تھا جن کی گاڑی کے نیچے دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا تھا۔





















