افغان سرزمین سے ہمسایہ ممالک میں دہشتگردی کے واقعات کا سلسلہ بدستور جاری ہے، تاجک حکام نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش کرنے والے تین دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔
تاجک حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو تاجک سیکیورٹی اہلکار بھی مارے گئے ، کارروائی کے بعد جائے وقوعہ سے اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا گیا۔
تاجک حکام نے اس واقعے پر طالبان حکومت سے باضابطہ معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان حکومت دہشتگرد تنظیموں سے نمٹنے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے اور بار بار غیر ذمے داری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ آئندہ افغانستان کی جانب سے کسی بھی دراندازی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور سرحدی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔






















