کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور پولیس نے لکی مروت میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشتگرد کمانڈر کو ہلاک کر دیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کے مطابق کارروائی لکی مروت کے علاقے وانڈہ امیر خان میں کی گئی، جس دوران سی ٹی ڈی اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران دہشتگرد کمانڈر برکت ہلاک ہو گیا۔ ہلاک دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ، آئی ای ڈی دھماکوں اور پولیس و سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں مطلوب تھا۔
کارروائی کے دوران ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا، جبکہ اس کے ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔ سیکیورٹی اداروں کے مطابق فرار ہونے والے دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔






















