وزیراعلی پنجاب مریم نواز نےکہاکسی کو اجازت نہیں دوں گی کہ پنجاب میں اقلیتوں کوکوئی ٹکردے، جب تک وزیراعلی ہوں اقلیتوں کے ساتھ ناانصافی ہوئی تومیں سیسہ پلائی دیوارکی طرح کھڑی ہوں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کرسمس کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئےکہا پاکستان اقلیت دوست کےنام سےپہنچاناجائےہم نےیہ خواب پوراکرناہے،اقلیتوں کابھی اتناہی حق ہونا چاہیےجتنا اکثریت کاہے،پنجاب میں کرسمس،ایسٹر،ہولی،بیساکھی اورتمام تہوارمنائےجاتےہیں،پاکستان کاسب سےبڑاکرسمس ٹری لیبرٹی میں لگارے ہیں۔
انہوں نےمزیدکہاہرشعبہ میں مسیحی برادری کاکردارقابل ستائش ہے،میں کانونٹ کی پڑھی ہوئی ہوں، میں انسانیت اور انصاف کی بنیاد پر فیصلہ کرتی ہوں،ہم نےکسی سےکبھی نہیں پوچھاکہ آپکا تعلق کس مذہب سےہے، میرے کسی پروجیکٹ کوئی آپ سےسوال نہیں کرےگاآپ کاتعلق کس مذہب سےہے۔
وزیراعلی نے کہا نہیں چاہتی ماوں کےبچےہیلمٹ کےبغیرسفرکریں اوران کوچوٹ آئیں،سکھ برادری نےکہاوہ پگڑی نہیں اتارسکتےہیلمٹ سےاسثنیٰ دیاجائے،میں نےٹریفک ڈیپارٹمنٹ سےکہاان کواستثنیٰ دیاجائے،میرے لیے تمام پنجابی میرےدل کاحصہ ہیں،کسی کو اجازت نہیں دوں گی کہ پنجاب میں اقلیتوں کوکوئی ٹکردے، پنجاب اقلیتوں کےلیےبہت محفوظ جگہ ہے۔
تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب نےسب کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی،مینارٹی کارڈز اور کرسمس گرانٹ کےچیکس تقسیم کئے،کہا منیارٹی کارڈز کو ایک لاکھ تک لےجائیں گے۔






















