پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس انتہائی جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
گرجاگھروں میں مسیحی مذہبی رہنماؤں نے خصوصی عبادات کرائیں، جن کے دوران حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات، محبت، امن اور بھائی چارے کے پیغام کو اجاگر کیا گیا۔ عبادات کے موقع پر مذہبی گیت بھی پیش کیے گئے، جس سے روحانی فضا قائم رہی۔
امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کی جانب سے گرجاگھروں اور مسیحی آبادیوں میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں،چرچز کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب ویٹی کن سٹی میں کرسمس پر دعائیہ تقریب میں پوپ لیو نے پہلے خطاب میں انسانیت کے احترام غریبوں اور بالخصوص تارکین وطن کی ہرممکن مدد پر زور دیا،بیت لحم میں بھی تقریب لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی،امن اور خوشحالی کیلئے دعائیں کیں۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سرکاری ملازمین سےٹیلیفونک گفتگو کی اورکرسمس کی مبارکباددی، فرانس اسپین اوراٹلی سمیت کئی ممالک میں کرسمس پربھرپور جوش و خروش سے منایا جارہا ہے،سانتاکلاز لوگوں میں خوشیاں بانٹنے میں مصروف ہیں۔






















