پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کیلئے12 امیدوار سامنے آگئے۔
پی ایس ایل کی دونئی ٹیموں کے لیے 12 سرمایہ کاروں نے بڈز جمع کرادیں۔ امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا، یواے ای اور پاکستانی بڈرز شامل ہیں ۔ پہلے مرحلے کے نتائج کا اعلان 27 دسمبر کو ہوگا۔
کوالیفائی کرنے والے بڈرز 8 جنوری کو اسلام آباد میں اوپن بڈنگ میں حصہ لیں گے۔ پی سی بی کے مطابق بیرون ممالک سے سرمایہ کاروں کی دلچسپی پی ایس ایل کی مقبولیت کا واضح ثبوت ہے۔
نئی ٹیموں کے لیے جن شہروں کے نام زیرِ غور ہیں ان میں حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت اور راولپنڈی شامل ہیں تاہم حتمی فیصلہ ٹینڈر کی تکمیل کے بعد ہی کیا جائے گا۔




















