دورہ سری لنکا اور ورلڈکپ کیلئے پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ پر مشاورت جاری ہے۔ بگ بیش لیگ میں کارکردگی دکھانے والے آل راؤنڈر شاداب خان اور حارث رؤف کی شمولیت پرغور جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق دورہ سری لنکا اور ورلڈکپ کیلئے پاکستان ٹی20 اسکواڈ پر مشاورت جاری ہے،اعلان جلد متوقع ہے۔ آل راؤنڈر شاداب خان سری لنکا کے خلاف سیریز میں شامل ہوں گے، حارث روف کے نام پربھی غور ہے،ٹیم میں واپسی متوقع ہے۔ معاذ صداقت اوراحمد دانیال کوموقع دیے جانے کا امکان ہے۔
سری لنکا میں سیریزکے میچز 7 ، 9 اور 11 جنوری کو کھیلے جائیں گے جبکہ ٹی20ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی اسکواڈ جمع کرانے کی ڈیڈ لائن 7 جنوری ہے۔ دورہ سری لنکا کےلئے منتخب اسکواڈ ہی ممکنہ طور پرورلڈکپ کھیلے گا۔
ٹی20ورلڈکپ اسکواڈ جمع کرانے کی آخری تاریخ 7جنوری ہے، ٹی 20 ورلڈ کپ7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔





















