پاکستان انڈر نائن ٹین ٹیم تین ملکی سیریز اور ورلڈ کپ کیلئے زمبابوے روانہ ہوگئی۔
پاکستان انڈرنائنٹین کرکٹ ٹیم براستہ دبئی ہرارےپہنچےگی،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےپاکستان انڈر نائنٹین ٹیم کو الوداع کیا،زمبابوے میں تین ملکی سیریزکا آغاز 25 دسمبر سے ہوگا ۔
پاکستان اپنا پہلا میچ 27 دسمبرکوافغانستان کےخلاف کھیلےگا،انڈر نائن ٹین ورلڈکپ کا آغاز 15 جنوری سے زمبابوے اور نمیبیا میں ہوگا۔





















