وزیراعظم شہبازشریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت کرنے والی قومی ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔
وزیر اعظم نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت کرنے والی قومی ہاکی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا، کہا یہ انعام کھلاڑیوں کی ثابت قدمی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف ٹیم کی محنت اور کھیل کیلئے لگن کا اعتراف ہے بلکہ ہاکی کے فروغ کیلئے بڑا اقدام ہے، ورلڈ کپ کوالیفائر میں ٹیم کی شرکت نے ہاکی کے شائقین میں جوش اور ولولہ پیدا کیا۔
واضح رہے کہ مصر میں ہاکی ورلڈکپ کوالیفائرز میں پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 8 سال بعد ہاکی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔





















