راولپنڈی کے مضافاتی علاقے میں جنگلی جانور نے حملہ کرکے 10سال کے بچے کو شدید زخمی کردیا ۔
واقعہ اڈیالہ روڈ ڈھلہ گاؤں میں پیش آیا ، دس سال کا حسنین گھر کے باہر کھیل رہا تھا جب ایک خنزیر اس پر حملہ آور ہوا ، ریسکیو اہلکاروں کے مطابق بچے کے پیٹ اور ٹانگوں پر شدید گہرے زخم ہیں ،ریسکیو میڈیکل ٹیم نے طبی امداد دے کر خون کے بہاؤ کو فوری طور پرروک دیا ، جس کے بعد زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔






















