کرک میں دہشتگردوں کاتھانہ گرگری کی پولیس موبائل پرحملے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
ترجمان پولیس کےمطابق پولیس موبائل معمول کےگشت پرتھی کہ دہشتگردوں نےحملہ کردیا،سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیاڈی پی اوسمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پرموجود ہیں۔
ترجمان کےپی پولیس کے مطابق پولیس اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نےضلع کرک میں پولیس گاڑی پرفائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے 5 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا، کہادہشت گردی کےخلاف جنگ میں پولیس کا کردارہراول دستےکا ہے،پوری قوم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے،ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پولیس گاڑی پرفائرنگ کی مذمت کرتے ہوئےلواحقین سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہارکیا،کہا سیکیورٹی پرمامور اہلکاروں پرحملہ درندہ صفت عناصر کی کھلی بربریت ہے، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ریاست پوری قوت سے جواب دے گی۔






















