جنوبی افریقا کےشہرجوہانسبرگ کےمضافاتی علاقے میں فائرنگ سے 11 افراد ہلاک، متعدد زخمی ہوگئے۔
پولیس کےمطابق یہ واقعہ اتوار کی صبح سویرےسونےکی کانوں کےعلاقے بیکرزڈال میں پیش آیا،جو جوہانسبرگ سے تقریباً 40 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔
دوگاڑیوں پرحملہ آور آئے اور پارٹی منانےوالوں پر فائر کھول دیا،واردات کے بعد ملزمان موقع سےفرار ہو گئے۔ حکام کےمطابق پولیس ملزمان کا تعاقب کر رہی ہے، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی،حملے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔





















