پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے کر انڈر 19 ایشیاکپ کا چیمپئن بن گیا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم 348 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 156رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ قومی بیٹرز کے بعد بولرز نے بھی بھارت کے چھکے چھڑادیے۔
اےسی سی انڈر 19 ایشیا کپ کےفائنل میں بھارت نے پاکستان کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،قومی انڈر19 ٹیم نے پہلےکھیل کر8وکٹ پر347رنزاسکور کئے۔
پاکستان کے سمیر منہاس نےشاندار سنچری اسکورکی،سمیر نے 113گیندوں پر 172رنز کی اننگز کھیلی،انہوں نےاننگز میں17چوکے اور 9 چھکے لگائے، احمد حسین 56رنز بنائے، عثمان خان 35اور حمزہ ظہور18رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، فرحان یوسف 19،محمد شایان 7 اور حزیفہ احسن صفر پر آؤٹ ہوئے۔
بھارت کی جانب سے دپیش دیوندرن نے 3، کھیلان پٹیل اور ہینل پٹیل نے 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، بھارت ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست،گرین شرٹس کو واحد شکست گروپ راونڈ میں بھارت سے ہوئی، پاکستان نے سیمی فائنل میں بنگلادیش کوہرایاتھا۔






















