امریکی فوج نے کیریبئن میں وینزویلا کا ایک اور جہاز کو قبضے میں لےکر اس کے عملے کو حراست میں لے لیا۔
وینزویلا کاتیل بردارجہازچین جارہا تھا،عملے نےکوئی مزاحمت نہیں کی،امریکی ناکہ بندی سے وینزویلا کی آمدنی شدید متاثر ہوئی ہے،امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی نے جہاز پر قبضے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔
دوسری جانب وینزویلانےامریکی اقدام کو بحری قذاقی کی بدترین مثال قراردیا ہے،وینزویلا کےحکام کا کہنا ہےکہ امریکی فوج کی طرف سےجہاز کی چوری اوراغوا کی شدید مذمت کرتےہیں،ہم معاملہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں لےجائیں گے۔





















