چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر خان نے کہا ہےآج انصاف کا قتل ہوا،ہم سوچ رہے تھے کہ سزاؤں کا سلسلہ شاید رُک جائے اور ہم اچھی امید کے ساتھ نئے سال میں داخل ہوں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرخان نےاپوزیشن رہنماؤں کےہمراہ پریس کانفرنس کرتےہوئےکہاآج کےفیصلے پر پورا پاکستان افسردہ ہے،بدقسمتی سےکچھ لوگ ہمارا راستہ روک رہےہیں،جب ہردن ماورائےآئین فیصلے آئیں توجمہوریت کےلئےکیادعا کریں؟تاریخ میں پہلی مرتبہ ہواکہ ایک جرم میں چارمرتبہ سزاہوگئی،ایسےفیصلوں سے ملک میں انتشارمزید بڑھے گا۔
تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نےکہاعدالت گئے،سماعت تھی تاہم کیس کا فیصلہ آگیا جس کی توقع نہیں تھی،ہمیں فیصلہ کرنا ہےکہ اس جبرکوسہنا ہےیا نہیں،اس معاملےکا تعلق کسی ایک سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ مجموعی ہے،ہم اقتدارکی جنگ نہیں لڑنا چاہتے، ہم نے اصولوں کی جنگ لڑنی ہے۔






















