کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف پی ایم الیون کااعلان کردیا،اسکواڈ کی قیادت ساؤتھ آسٹریلیا کےنیتھن میکس وینی کریں گے۔
آسٹریلیا اے کے کوچ تھیلان سمراویرا پی ایم الیون کے ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا،اسکواڈ میں شامل 6 کھلاڑی انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ کھیلنےکا تجربہ رکھتے ہیں،اسکواڈ میں کیمرون بینکرافٹ، کیمرون گرین، مارکس ہیرس اور نیتھن اینڈریو شامل ہیں۔ٹوڈ میئرفی، مائیکل نیسر،جمی پیئرسن، میتھیو رینشا، مارک سٹیکٹی اور باو ویبسٹر اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
آسٹریلوی وزیراعظم اینتھونی البانیز نےکہا خوشی ہےکہ پاکستان کے خلاف ایک مضبوط اسکواڈ کا اعلان کیا ہے،نیتھن میک سوینی کو کپتان نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
آسٹریلوی وزیراعظم نےکہا یقین ہےوہ شاندار اندازمیں ٹیم کی قیادت کریں گے، جارج بیلے نے کہا پی ایم الیون کے لیے منتخب ہونا کسی بھی کرکٹر کے لیے ایک بڑا اعزازہے۔اسکواڈ کے انتخاب میں اپنی تجاویزدینے پر وزیر اعظم اینتھونی البانیز کے مشکور ہیں
میچ 6 سے 9 دسمبر تک کینبرا میں کھیلا جائے گا۔