ٹھٹھہ میں وزیرمملکت کی گاڑی روکنے اور حملے کی کوشش کے مقدمے میں نامزد تمام ملزمان کو باعزت بری کردیا گیا
ٹھٹھہ میں عدالت نےکھیل داس کوہستانی کی گاڑی روکنے،ٹماٹر اورانڈے پھینکنے اورحملےکی کوشش سے متعلق مقدمے کا فیصلہ سنا دیا،عدالت نےعدم ثبوت کی بنیاد پرتمام نامزد ملزمان کو باعزت بری کردیا ۔
مقدمہ اس وقت درج کیاگیا تھا جب دریائےسندھ پرکینال کےخلاف جاری تحریک کے دوران وزیرمملکت کے ٹھٹھہ دورے کےموقع پر مظاہرین نےانکی گاڑی کو روکا تھا،واقعےمیں مظاہرین پر ٹماٹر اور انڈے پھینکنے اور حملے کی کوشش کا الزام تھا۔






















