حویلی لکھا کے سینئر سیاستدان اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظوراحمد وٹو کی نمازِ جنازہ وساویوالہ اسٹیڈیم میں ادا کردی گئی ، جس میں ملک کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔
حویلی لکھا کے سینئرسیاستدان، سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی میاں منظور احمد وٹو کی نمازِ جنازہ وساویوالہ اسٹیڈیم میں ادا کی گئی ۔ نمازِ جنازہ میں سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا محمد ارشد ، سابق چیئرمین سینیٹ نئیر بخاری، سابق جسٹس ہائی کورٹ احمد نواز رانجھا، سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی سعید احمد خان منیس اور رکن قومی اسمبلی سید رضا علی گیلانی سمیت دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں ۔ شرکاء نے مرحوم کی سیاسی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔






















