وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نےگڈز ٹرانسپورٹ الائنس کےساتھ کامیاب مذاکرات اور معاہدے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کے درمیان اتفاقِ رائے قومی معیشت کیلئے خوش آئند پیشرفت ہے۔
حکومت اورگڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے درمیان کامیاب مذاکرات پر اپنے ردعمل میں وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے کہا اتفاقِ رائے قومی معیشت کیلئےخوش آئند پیشرفت ہے، مسائل کےحل کیلئےمذاکرات کا راستہ اپنانا ہی ذمہ دارانہ اور مثبت طرزِ عمل ہے۔
ان کا کہناتھا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کے تمام جائز مسائل باہمی تعاون سے حل کیے گئےہیں، ہڑتال کے بجائے بات چیت ہی ترقی اوراستحکام کی ضمانت ہے۔






















