ہالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر روب ریئنر اپنی اہلیہ کے ساتھ گھر میں مردہ پائے گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس پولیس واقعے کو قتل اور خودکشی کےطور پر تحقیقات کررہی ہے، خاندان کےدیگر افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے تاہم ابھی تک موت کی وجوہات سامنے نہ آسکیں۔
سابق صدرباراک اوباما سمیت کئی اہم شخصیات نے روب ریئنر کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا،روب ریئنر کی مشہور فلموں میں وین ہیری میٹ سیلی،دی پرنسز برائیڈ اوراے فیوگُڈمین شامل ہیں۔






















