وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قوم برسوں فیض حمید اورجنرل باجوہ کے بوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی۔
اپنے بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ طاقت اور اقتدار کو اللہ کی عطا سمجھا جائے۔ اللہ اقتدار کی طاقت کو مخلوق کے لیے استعمال کی توفیق عطا فرمائے۔ دعا ہے خوف خدا حکمرانوں کا شیوہ بنے۔
واضح رہے کہ وجی عدالت نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنادی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 12 اگست2024کو پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت فیض حمید کیخلاف کارروائی کا آغاز ہوا تھا۔ فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل 15 ماہ جاری رہا، عدالت نے آج 11 دسمبر کو ملزم کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی۔






















