سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کی سزا ابتدا ہے، جس جس نے زیادتی کی اس کوسزا ملے گی۔
سماء سے گفتگو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ فیض حمیدکی سزا بانی پی ٹی آئی کیلئے یہ فیصلہ ابتدا ہے، فیلڈ مارشل نے اپنے ادارے سے احتساب کی بنیاد ڈالی، جس جس نے زیادتی کی اس کو سزا ملے گی۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان کیلئے نیا سورج طلوع ہورہا ہے، 9 مئی اوردیگرکیسزابھی باقی ہیں، قانون سےبالاکوئی نہیں، پی ٹی آئی اب سوشل میڈیاکی جماعت بن کررہے گی۔9مئی کے واقعات کیلئے پاک فوج نے بنیاد رکھ دیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی طور پر اس فیصلے کو سراہا جا رہا ہے، اب بدمعاشی،غنڈہ گردی وغیرہ کو برداشت نہیں کیا جائے گا، آنے والا وقت پاکستان کیلئے انصاف کا ہو گا، پی ٹی آئی اور بانی کیلئے شدت آئے گی، اب انصاف کے سارے تقاضے پورے ہوں گے۔ بڑے بڑے بت اب گرائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ وجی عدالت نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنادی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 12 اگست2024کو پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت فیض حمید کیخلاف کارروائی کا آغاز ہوا تھا۔ فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل 15 ماہ جاری رہا، عدالت نے آج 11 دسمبر کو ملزم کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی۔






















