چارسدہ میں فائرنگ سے دو خواتین اسکول ٹیچرز جاں بحق ہوگئیں۔
چارسدہ میں پڑانگ کی حدود میں فائرنگ سے دو خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ ملزمان نے ڈیوٹی پر جاتے ہوئے خواتین اسکول ٹیچر پر فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
دونوں اسکول ٹیچر کا تعلق پڑانگ سے ہے جو گورنمنٹ ہائی اسکول شاہ پسند کلی میں ڈیوٹی کےلئے جارہی تھی، وجہ عناد رشتہ کا تنازع بتایا جا رہا ہے، تفتیش جاری ہے۔






















