لندن ہائیکورٹ نے عادل راجا جھوٹا ثابت کردیا۔ برطانوی عدالت نے بریگیڈیئرراشد نصیر کے حق میں فیصلہ جاری کردیا۔
لندن ہائی کورٹ نے فیصلے میں عادل راجا کے الزامات کو مکمل جھوٹ اوربہتان قراردیا ۔ عادل راجا کو 50 ہزار پاؤنڈ ہرجانہ اور بھاری قانونی اخراجات ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عادل راجا کو دو لاکھ 60 ہزارپاؤنڈ بطورعبوری اخراجات فوری ادا کرنا ہوں گے۔ تمام ادائیگیاں 22 دسمبر2025 تک کرنا لازمی ہوں گی۔
عدالت نے قرار دیا کہ پنجاب الیکشن، مبینہ ملاقاتوں، رجیم چینج سے متعلق تمام بیانیے جھوٹ تھے، عادل راجا کے الزامات کا مقصد شخصیت کشی،حقیقت سے تعلق نہیں تھا۔ حکم نہ ماننے پر توہین عدالت،جرمانہ اور جیل ہوگی۔






















