سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے عوام کو جعلی اور غیر لائسنس یافتہ آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارمز سے دور رہنے کی ہدایت کردی۔
بیان کے مطابق یقینی منافع اور بغیر رسک کے دعوے دھوکا ہیں۔ سوشل میڈیا پرجعلی بروکرز،اداروں کے نام کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔ ذاتی یا مالی معلومات نامعلوم افراد کے ساتھ شیئر کرنا خطرناک ہے۔
ایس ای سی پی کے مطابق جعلی ایپس فرضی بیلنس اور منافع دکھا کر عوام کو پھنساتی ہیں، ابتدا میں تھوڑی رقم واپس کرکےاعتماد حاصل کیا جاتا ہے بعد میں اکاؤنٹ بلاک کردیا جاتا ہے۔ غیر لائسنس یافتہ افراد یا کمپنیوں کو ہرگز پیسے نہ دیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں قانونی ٹریڈنگ صرف لائسنس یافتہ بروکرز کے ذریعے ممکن ہے، مجاز بروکرز کی فہرست سرکاری ویب سائٹس پر دستیاب ہے، کسی پلیٹ فارم کی تصدیق ہمیشہ سرکاری ذرائع سے کریں، ایس ای سی پی





















