موٹروےایم 5 شیرشاہ انٹرچینج کے قریب 6 ٹرالر آپس میں ٹکرا گئے،حادثےمیں 7 افراد زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان موٹروے پر شیرشاہ انٹر چینج کے قریب 6 ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں سات افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 5 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا،جبکہ 2 زخمی موٹروے ایمبولنس کے ذریعے نشتر 2 شفٹ ہوئے،حادثہ دھند کے باعث پیش آیا،






















