ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے مطابق ملک میں شفافیت میں اضافہ اور کرپشن میں کمی ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق این سی پی ایس پاکستان میں بدعنوانی کا تاثر جانچنے کا پیمانہ ہے ۔ رپورٹ کے مطابق 66 فیصد پاکستانیوں نے رائے دی کہ گزشتہ 12 ماہ میں کسی سرکاری کام کیلئے رشوت نہیں دینا پڑی ۔ حکومت نے آئی ایم ایف معاہدہ کرکے معیشت کو مستحکم کیا ۔ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا بھی معاشی استحکام کا سبب بنا۔
رپورٹ کے مطابق ملکی معیشت زبوں حالی سے استحکام اور استحکام سے ترقی کی طرف گامزن ہے۔ 43 فیصد پاکستانیوں نے قوتِ خرید میں بہتری کی رائے دی جبکہ 57 فیصد کے نزدیک قوت خرید کم ہوئی ہے ۔ بدعنوانی کے تاثر میں پولیس کا محکمہ سرفہرست ہے۔ یہ سروے 22 سے 29 ستمبر 2025 کے دوران کیا گیا۔




















