اسد عمر کے خلاف پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی، تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے سیشن عدالت میں اہم بیان دےدیا۔
تفتیشی افسر نے ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ کے روبرو بیان دے دیا۔پولیس نے اسدعمر کیخلاف کیس واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوران سماعت تفتیشی افسر نےکہا کیس میں ہمیں اسد عمر کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے۔ پولیس بیان کے بعد اسد عمر کے وکلاء نے درخواست ضمانت واپس لےلی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کے بیان پر اسدعمر کی درخواست ضمانت نپٹا دی۔