گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر صوبائی حکومت وفاق سے تعاون نہیں کرے گی تو گور نرراج مجبوری ہوگی۔ ایک شخص سزا یافتہ ہے،اپنی سزا بھگتے گا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہا کہ کے پی حکومت کو وفاق سے تعاون کرناچاہیے، آئین میں گورنر راج کا آپشن موجود ہے، اگر پی ٹی آئی مجبورکرے گی اور تعاون نہیں کرے گی تو گورنرراج مجبوری ہوگی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ اب لوگوں نے فیصلہ کرنا ہے،سڑکوں نے نہیں، ہٹ دھرمی کی روش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائےگا، اس باراسلام آباد مارچ نہیں ہوگا،اس دفعہ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو شخص کہتا تھا گورنرہاؤس کا پیٹرول بند کردوں گا آج وہ کہاں ہے؟ پی ٹی آئی چاہتی ہے سزایافتہ شخص پارٹی اور ملک چلائے، ایک شخص سزا یافتہ ہے،اپنی سزا بھگتے گا۔ بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے۔




















