ایبٹ آباد کے بے نظیر شہید اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر کی لاش ٹھنڈیانی سے مل گئی ہے۔
پولیس کے مطابق بے نظیر شہید اسپتال کی مبینہ مغوی لیڈی ڈاکٹروردہ اغوا کے بعد قتل کردیا گیا۔ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش پانچ روز بعد کی ٹھنڈیانی بنوٹہ سے ملی۔
لیڈی ڈاکٹر دوست کے ساتھ اسپتال سے گاڑی میں گئی تھی، ڈاکٹر وردہ کے دوست کے ساتھ جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ ڈاکٹر نے دوست کے پاس تقریبا67تولے سونے کے زیورات 2023 سے رکھے تھے، ڈاکٹر وردہ اپنے زیورات دوست سے واپس لینے گئی تھی۔




















