لاہور اور ڈیرہ غازی خان میں گیس لیکج کے باعث دھماکوں میں متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق فیروزوالا شاہدرہ کے علاقہ فرخ آباد میں سلنڈر والی دکان میں دھماکے کے باعث 3 افراد ر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں ہونے والوں کو ابتدائی طبی امداد دینےکے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب ڈیرہ غازی خان میں ایل پی جی گیس سلنڈر میں آگ لگنے سے 5 افراد جھلس گئے۔ زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق ایل پی جی گیس سلنڈر میں ری فیلنگ کے دوران آگ لگ گئی جس سے دکاندار سمیت 5 افراد جھلس گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔




















